انقرہ: گزشتہ ماہ ترکی اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے صرف ترکی کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ اقوام متحدہ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے لوئس ونٹن نے ترکی میں گازیان ٹیپ سے ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں کو بتایا، ’’یہ پہلے ہی واضح ہے کہ ترکی میں ہی 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔‘‘ ترکی اور شام میں 6 فروری کو 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس کے بعد کئی بار آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔ ترکی میں زلزلے سے 45000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ پڑوسی ملک شام میں 5000 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیںورلڈ بینک نے گزشتہ ہفتے اندازہ لگایا تھا کہ تباہ کن زلزلے سے ترکی میں 34 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ تاہم، یو این ڈی پی کے لوئس ونٹن نے کہا کہ ترک حکومت نے، یو این ڈی پی، ورلڈ بینک اور یورپی یونین کے تعاون سے اس سے کہیں زیادہ نقصانات کا تخمینہ لگایا تھا۔