ترکی کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے مکانات کی تقسیم

   

انقرہ : ترکی کی جانب سے البانیہ کے شہر لاچ میں زلزلہ متاثرین کے لیے بنائے گئے مکانات متعلقہ خاندانوں کے حوالے کردیے گئے ہیں۔توکی کی جانب سے تعمیر کردہ مکانات حوالے کرنے کی اس تقریب میں البانیہ کے وزیر اعظم ایدی راما، ترانہ میں ترکی کے سفیر مرات احمد یورک، البانیہ کے سرکاری افسران، مہمانوں اور زمینداروں نے شرکت کی۔اپنی تقریر میں راما نے کہا کہ یہ منصوبہ زلزلے سے متاثرہ تمام البانیائی خاندانوں کی تعمیر نو کی سب سے بامعنی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ زدہ مکانات دوسرے خطوں میں البانوی حکومت کی مالی اعانت سے بنائے گئے تھیلیکن لاچ کے مکانات کا پراجیکٹ صدر رجب طیب ایردوان کی براہ راست دلچسپی اور ترک حکومت کے مالی تعاون سے ے مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان نے ایسا سب کچھ دوستی اور یکجہتی کے ساتھ کیا ہے جیسے وہ یہاں کے آبائی باشندے ہوں۔البانیہ میں 6.3 شدت کے زلزلے سے 51 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ زلزلے سے 202 ہزار 291 افراد متاثر ہوئے، جس کی وجہ سے تقریباً 17 ہزار افراد اپنا گھر بار ترک کر گئے تھے۔