٭ ڈرونس طیاروں کو آپریٹ کرنے خصوصی تربیت
٭ ترکی کے دفاعی پروڈکشن میں 65% اضافہ
ترکی نے قطر کو چھ ’’بیرکتر
TB2‘‘
فوجی ڈرونس حوالے کرنے کی پوری تیاری کرلی ہے جس کے لئے دونوں ممالک کے درمیان 2018 میں ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے تھے۔ اناطولو خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر کی مسلح افواج اور ترکی کی ایئر کرافٹ بنانے والی کمپنی ’’بے کار مشنیری‘‘ کے درمیان دوحہ انٹرنیشنل میری ٹائم ڈیفنس ایگزہیبیشن اینڈ کانفرنس
(Dimdex 2018)
کے موقع پر معاہدہ کیا گیا تھا جس میں بغیر پائلٹ کے چھ طیارے اور کنٹرول اسٹیشنوں کے علاوہ ان طیاروں کے لاجیسٹیکل اور تکنیکل ساز و سامان بھی فراہم کئے جائیں گے۔ ان تمام ڈرونس اور اسٹیشنوں کے فیکٹری معیار کی جانچ پڑتال کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے اور اب انہیں کسی بھی وقت قطر کی مسلح افواج کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔ اسی معاہدہ کے حصہ کے طور پر 55 رکنی قطری ٹیم نے
TB2
ڈرونس کے استعمال کے لئے تربیتی کورس بھی مکمل کرلیا ہے جنہیں بے کار انجینئرس اور دیگر ماہرین نے تربیت فراہم کی۔ چار ماہ طویل کورس کے اختتام کے بعد قطری ٹیم کے تمام ارکان کو گریجویٹس کا موقف حاصل ہوگیا جن میں ایک ڈرون کمانڈر، مینٹیننس پرسونل اور
TB2
سے متعلق دیگر امور کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ بے کار ٹریننگ سنٹر میں گریجویشن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ترکی کے ڈپٹی انڈسٹری اینڈ ٹکنالوجی منسٹر محمد فتح کاسیر اور دیگر نے شرکت کی تھی۔ اس دوران اپنی تقریر میں تکنیکل مینجر نے بتایا کہ ڈرونس طیارے بنانے میں ترکی کا نمبر اس وقت دنیا میں چھٹواں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شمالی شام میں ترکی ڈرونس نے آپریشنس ایفورٹیس شیلڈ اور اولیو برانچ میں اہم رول ادا کیا تھا۔ محمد فتح کا سرنے بتایا کہ گزشتہ 15 سالوں کے دوران ترکی کے دفاعی پروڈکشن میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ معاہدہ کے مطابق بے کار مشینری قطر کو لاجیسٹکل اور تکنیکل تعاون فراہم کرے گی جس کی مدد سے ڈرونس کوآپریٹ کرنے میں آسانی ہوگی۔ بے کار مشینری اپنا تعاون دو سال تک جاری رکھے گی۔ اس معاہدہ کے ذریعہ ترکی کو بے رتکر
TB2
ڈرونس طیارے پہلی بار سربراہ کئے جارہے ہیں جو معتدل عرض البلد میں طویل دوری کے لئے استعمال کیا جانے والا وہیکل سسٹم (UAV) ہے۔