ترکی کی مشنری برآمدات 7،7 فیصد اضافے کیساتھ 14،2 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

   

استنبول : جنوری سے جولائی کے دوران مشنری پیداواری صنعت کی برآمدات 14،2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں: ترکی مشنری برآمداتی یونینترکی کی مشنری برآمدات رواں سال کے پہلے 7 مہینوں میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 7،7 فیصد اضافے کے ساتھ 14،2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ترکی مشنری برآمداتی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق مشنری برآمدات کا گراف مستقل اوپر کی طرف جا رہا ہے۔ جنوری سے جولائی کے دوران مشنری پیداواری صنعت کی برآمدات 14،2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ برآمدات میں ،گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں، 7،7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مشنری برآمدات میں مقدار کے حوالے سے اضافہ 1،6 فیصد کے ساتھ 2،2 ملین ٹن کے قریب پہنچ گیا ہے۔