ترکی کے سمندر میں 36تارکین وطن کو بچالیا گیا

   

انقرہ : ترکی کے ضلع بالک ایسر کی تحصیل آئیوالک کے کھلے سمندر میں، یونانی ساحلی عناصر کی طرف سے ترکی کی طرف دھکیلے گئے، 36 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔بحیرہ ایجئین کی آئیوالک حدود میں ایک ربڑ بوٹ میں سوار اور یونان کے جزیرے میدیلی جانے کے خواہش مند نقل مکانوں کی نشاندہی کے بعد یونانی ساحلی عناصر نے کشتی کا راستہ روکا، کشتی میں سوراخ کیا 36 نقل مکانوں کو ترکی کی بحری حدود کی طرف دھکیل دیا۔ترکی کے شمالی ایجئین ساحلی سکیورٹی کمانڈ آفس کی کشتی نے مہاجرین کو ڈوبنے سے بچایا۔نقل مکانوں کو آئیوالک کے جزیرے جندہ کے ساحلی سکیورٹی کمانڈ آفس پہنچا کر انہیں کھانے پینے، ادویات اور علاج معالجے کی طبّی سہولیات فراہم کی گئیں۔