ترکی کے صدر نے غزہ میں اپریشن کی توسیع کے خلاف اسرائیل کو دی وارننگ

,

   

اردغان نے تمام ممالک اور عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ”غزہ میں فوری طور پر ایک انسانی جنگ بندی کو نافذ کرنے کی کوششوں کی سنجیدگی کیساتھ حمایت کریں“۔


استنبول۔ ترکی کے صدر طیب رجب اردغان نے اسرائیل پر زوردیاکہ وہ غزہ میں اس کی ملٹری جارحیت پر فوری روک لگائے‘ متنبہ کیاکہ مزیدجارحیت ”مزیدتکلیف‘ اموات او رآنسو“ ہی لانے کاکام کریگی۔

ایکس پر اردغان نے لکھا کہ ”غزہ پر حملوں میں توسیع سوائے درج‘ موت او رآنسو کے کچھ نہیں لائے گی“۔

https://x.com/RTErdogan/status/1715389941667004695?s=20

زنہو نیوز ایجنسی نے خبر دی کہ اردغان نے اسرائیل سے ”شہریوں کے خلاف اپنے حملے“ بند کرنے اور7اکٹوبر کوشروع ہونے والے اپریشن کو ختم کرنے کے اپنے مطالبے کو دہرایا‘ حماس نے اسی روز اسرائیل پر ہزاروں کی تعداد میں راکٹ داغے اور سینکڑوں اسرائیلیوں کو اپنایرغمال بنالیاتھا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”یہ واضح ہے کہ اسپتالوں‘ اسکولوں‘ مساجد اور گرجا گھروں کوبموں سے اڑانے سے سکیورٹی کویقینی نہیں بنایاجاسکتا ہے“۔

اردغان نے تمام ممالک اور عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ”غزہ میں فوری طور پر ایک انسانی جنگ بندی کو نافذ کرنے کی کوششوں کی سنجیدگی کیساتھ حمایت کریں“‘ اور ترکی کی جانب سے صورتحال پر کو کم کرنے کے لئے مسلسل کوششوں کا وعدہ کیا۔