انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ جنگی ڈرون 2023 ء میں آسمانوں پر پرواز کرنا شروع کردیںگے۔ صدر اردغان نے قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی سے خطاب میں کہا کہ اس وقت 4 مختلف ممالک میں تْرکی کے تیار کردہ 180 بائراکتار ڈرون استعمال کیے جارہے ہیں۔ پولینڈ کو برآمد کیے جانے والے ڈرون کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ ترکی کا ناٹواور یورپی یونین کے رکن کسی ملک کے ساتھ طے پانے والا پہلا جدید ترین ٹیکنالوجی کا معاہدہ ہے۔
