برسلز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم ترکی اور یونانی قبرص کے رہنماؤں اور اقوام متحدہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے زیرقیادت قبرص کے معاملے میں یورپی یونین کو بات چیت میں شامل ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ قبرص کا مسئلہ یورپی یونین کا مسئلہ ہے۔جوزپ بورنل نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین جتنی جلدی بحالی مذاکرات میں شامل یو اتنا ہی اچھا ہے۔ اس بات پر کہ یورپی یونین قبرص کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے، زور دیتے ہوئے کہ اقوام متحدہ دیرپا امن تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔