ترکی 100 سے زائد ایف-15 لڑاکا طیارے نہیں خرید سکتا : ٹرمپ

   

واشنگٹن۔ 17جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو کابینہ کی ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ ترکی نے 100 سے زائد F-15 لڑاکا طیارے خریدنے کی پیشکش کی ہے ۔ٹرمپ نے کہا کہ روس سے ایس -400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کی وجہ سے ترکی اب 100 سے زیادہ F-15 لڑاکا طیارے نہیں خرید پائے گا۔امریکی صدر نے کہا‘‘ترکی نے 100 سے زائد F-15 لڑاکا طیارے خریدنے کی پیشکش کی ہے ، ان کا اس سے زیادہ لڑاکو طیارہ خریدنے کامنصوبہ ہے ، لیکن اب وہ ایسا نہیں کر پائیں گے کیونکہ ان کے پاس ایسے میزائل دفاعی نظام ہیں جو روس میں تیار ہوئے ہیں۔