قاہرہ : وزارت خارجہ کے ترجمان اونجو کیچے لی نے کہا ہے کہ 100 افراد، جن میں ترک اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے شہری اور ان کے رشتہ دار شامل ہیں، رفح بارڈر گیٹ سے گزر کر مصر پہنچ گئے ہیں۔اپنے تحریری بیان میں اونجو کیچے لی نے کہا کہ 100 افراد جن میں ترک اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے شہری اور ان کے رشتہ دار شامل ہیں، رفح بارڈر گیٹ سے گزر کر مصر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ سے نکالے گئے گروپ کو قاہرہ لے جایا جائے گا۔