دمشق 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی تائید والی شامی ڈیموکریٹک افواج نے آج انتباہ دیا کہ اگر ترکی کی جانب سے کوئی حملہ کیا جاتا ہے تو وہ مکمل جنگ شروع کرنے سے گریز نہیں کریگی ۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں دیا گیا جبکہ ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا تھا کہ ترکی جانب سے شام میں فوجی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے ۔