ترک حملے ،9 سیاحوں کی ہلاکت پر عراقی وزیراعظم کی برہمی

   

بغداد : عراقی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز چہارشنبہ کو ترک توپخانے کی جانب سے کردستان کے خودمختار پہاڑی علاقے کے ایک گاؤں کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں 9عام شہری ہلاک ہوئے ہیں جو کہ سیاح تھے۔عرب نیوز کے مطابق عراق کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے میں دو بچے شامل تھے جو اس علاقے کے زخو ضلع کے ایک پہاڑی گاؤں میں قائم تفریحی پارک میں سیاحتی دورے پر تھے۔