انقرہ: ترک صدررجب طیب ایردوان نے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ شہروں میں سے ایک کا بدھ کو دورہ کیا ہے اور اس موقع پرایک سال کے اندرمتاثرہ علاقوں میں تعمیرِنو کا وعدہ کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پیرکوعلی الصباح ملک میں آنے والے یکے بعد دو شدید زلزلوں سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لائی ہے۔اس قدرتی آفت کے نتیجے میں اب تک ترکیہ اور شام میں ساڑھے گیارہ ہزار سے زیادہ اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔انھوں نے کہا کہ سخت موسمی حالات میں بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان سمیت رکاوٹوں پر قابو پا لیا گیا ہیاورمتاثرہ سردعلاقوں میں حدت کے لیے استعمال ہونے والے گیس کنستر بھیجے جارہے ہیں۔ترک صدرطیب ایردوآن نے صوبہ حاتائے میں زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ہے۔انھوں نے کہا ہمارا ہدف ایک سال کے اندرکہرمنماراس اور نو دیگر صوبوں میں گھروں کی تعمیرنوکرنا ہے