ترک صدر کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہیکہ افغانستان میں ترک فوجیوں کی موجودگی نئی افغان حکو مت کے ہاتھ عالمی سطح پر مضبوط بنانے میں مدد کرے گی۔ ترک صدر نے اس بات کا اظہار خانگی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ممکن ہوسکتا ہے کیونکہ طالبان کے اعتدال پسند اور مثبت بیانات خوش آئند ہیں۔ افغانستان میں آباد ترک نسل کے عوام کے تحفظ اور ملکی مفادات کے دفاع کیلئے ترکی ہر ممکنہ تعاون کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کو افغانستان میں اجنبی نہیں سمجھا جاتا ہے۔