انقرہ : شام میں فرات ڈھال آپریشن کے حامل علاقے میں داخلے کی کوشش میں مصروف پی کیکے کے تین دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ترک وزارت دفاع کے مطابق، دہشت گردوں کے گرد گھیرا مسلسل تنگ کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں فرات ڈھال آپریشن کے حامل علاقے پر تخریب کاری کا منصوبہ بنانے والے پی کیکے کے تین دہشتگرد بروقت کاروائی میں مارے گئے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں امن و سلامتی کی بحالی کے لیے ہر قسم کی تدابیر اختیار کی جائیں گی ۔