ماسکو : ترکی ایک بار پھر روس اور یوکرین کے درمیان جاری بحران کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ماسکو پہنچنے پرچاوش اولو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ دو طرفہ اور بین الاقوامی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
ایوان میں خراٹے لینے پر رکن کو بات کرنے سے روک دیا گیا
لندن: برطانوی ایوان بالا میں بحث کے دوران خراٹے لے کر سونے کی پاداش میں لیبر پارٹی کے رکن کو بحث میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہاؤس آف لارڈ میں ایک اہم معاملہ پر بحث کے دوران لارڈ یانگ سوتے رہے۔ جب بحث ختم ہونے والی تھی تو وہ اچانک اٹھے اور اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کی کوشش کی،جس پر انہیں روک دیا گیا۔