ترک وزیر خارجہ 15 سال بعد اسرائیل پہنچ گئے

   

انقرہ : ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو15 سال بعد پہلی مرتبہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے اسرائیل پہنچ گئے۔وزیر خارجہ میولود چاوش نے سب سے پہلے یہاں ہولوکاسٹ(یہودی ہولوکاسٹ) ہسٹری میوزیم کا دورہ کیا۔ چاوش اولو نے ہولوکاسٹ کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور میوزیم میں یادگاری کتاب پر دستخط کیے۔ وزیر خارجہ میولود چاوش اپنے اسرائیلی رابطوں کے دائرہ کار میں اپنے ہم منصب یائر لاپڈ سے ملاقات کریں گے۔