تریپورہ ترنمول کانگریس کےسابق صدر کانگریس میں شامل

   

نئی دہلی: تریپورہ ترنمول کانگریس کے سابق صدر اور کانگریس کے سابق ریاستی صدر پجوش کانتی بسواس آج گھر واپس واپسی کرتے ہوئے دوبارہ کانگریس میں شامل ہوگئے ۔کانگریس کے تریپورہ انچارج گریش چوڈانکر اور تریپورہ کانگریس کے صدر آشیش کمار ساہا نے منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بسواس تریپورہ کے مشہور وکیل اور سینئر لیڈر ہیں اور ان کی گھر واپسی سے کانگریس مضبوط ہوگی۔ بسواس نے مسٹسر چوڈنکر، ساہا اور دیگر لیڈروں کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت قبول کی۔ بسواس کا خیرمقدم کرتے ہوئے ریاستی صدر نے کہاکہ کانگریس پریوار میں آپ کا بہت خیرمقدم ہے ۔
آج ہمارے پرانے دوست پجوش کانتی بسواس جی کانگریس میں شامل ہوئے ، آپ کے پارٹی میں شامل ہونے سے کانگریس مزید مضبوط ہوگی۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی آمد سے تریپورہ میں کانگریس کو مزید تقویت ملے گی۔