کئی دکا نیںنذر آتش ‘ گھروںکو بھی نشانہ بنایا گیا، 4 افراد گرفتار
اگرتلہ :تریپورہ میں تصادم کے دوران ایک شخص کی موت کا معاملہ سامنے آ رہا ہے۔ واقعہ تریپورہ کے دھلائی ضلع کا ہے جہاں تصادم میں ایک قبائلی نوجوان کی موت ہو گئی جس کے بعد کئی دکانوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔ اس دوران گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے علاقے میں کشیدہ حالات پیدا ہو گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حکم امتناع نافذ کر دیا اور فورس کی تعیناتی بھی علاقے میں کر دی گئی ہے۔یہ معاملہ جمعہ کی شب کا ہے جس کے بارے میں تریپورہ پولیس نے ہفتہ کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ہوئی آگ زنی کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دیے گئے اور گاؤں میں اضافی پولیس کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے۔ نوجوان کی موت معاملے میں چارافرادکی گرفتاری بھی ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرمیشور ریانگ اپنے دوستوں کے ساتھ رَتھ یاترا کے موقع پر منعقد ایک میلہ میں شامل ہونے کے لیے گنڈت ویسا بازار گیا تھا جہاں اچانک کچھ نوجوانوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا تھا جس مین ریانگ سنگین طور پر زخمی ہو گیا۔ دھلائی کے ایس پی اویناش رائے کا کہنا ہے کہ نوجوان نے جمعہ کو ہی دم توڑ دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جب ریانگ کی نعش اگرتلہ سے تقریباً 110 کلومیٹر دور گنڈت ویسا لایا گیا تو لوگوں میںزبردست ناراضگی اور غصہ تھا۔ انھوں نے کچھ گھروں اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔