تریپورہ میں بی جے پی حکومت نے 11 ہزار سے زائد نوکریاں دیں

   

اگرتلہ : تریپورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے ترجمان اور وزیر اطلاعات سوشانت چودھری نے اپوزیشن کی طرف سے ریاست میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے گزشتہ چار برسوں میں 11,500 نوجوانوں کو نوکریاں دیں ہیں ۔ اپوزیشن کے لیڈر اور سی پی آئی (ایم) کے پولٹ بیورو کے رکن مانک سرکار نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے تعلق سے الزام لگایا تھا۔ اس کے جواب میں مسٹرچودھری نے سی پی آئی (ایم) کی نکتہ چینی کرتے ہوئے بائیں محاذ کے 25 برس کی دورحکومت میں ریاست میں بدانتظامی، بدعنوانی اور ترقی کو نظر انداز کرنے کے بعد لوگوں نے انہیں مسترد کر کے اقتدار سے باہر کر دیا۔ بی جے پی حکومت نے ریاست میں زبردست کام کیا ہے۔