اگرتلہ: تریپورہ کے دیہی علاقوں میں ڈینگو کے معاملات میں تیزی سے اضافہ کے بعد ریاستی حکومت نے نگرانی میں اضافہ کر دیا ہے ۔ ڈینگو سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ریاست میں اب تک ڈینگو کے 255 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ریاست کے آٹھ میں سے پانچ اضلاع کو ڈینگو سے متاثرہ قرار دیا گیا ہے ۔ شمالی تریپورہ کے انوکوٹی ضلع اور جنوبی تریپورہ کے گومتی ضلع میں ڈینگو کے سب سے زیادہ کیسز موصول ہوئے ہیں۔ کل کیسز میں سے تقریباً 70 فیصد یہاں پائے گئے ہیں۔ریاستی نگرانی کے افسر ڈاکٹر دیپ کمار دیو ورما نے کہا کہ تمام صحت مراکز کو ڈینگو کی جانچ کے لیے پرائمری ٹیسٹ کٹس دی گئی ہے ۔
