تریپورہ میں کورونا کیسوں میں اضافہ، آج مکمل لاک ڈاؤن

   

اگرتلا۔ تریپورہ حکومت نے اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے کیونکہ ریاست میں کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) وبا کے کمیونٹی سطح پر پھیلنے کے کچھ معاملوں کے رابطے کے ذرائع کے سلسلے میں معلومات نہیں مل پارہی ہیں ۔ریاست میں ، کوویڈ 19 کے مریضوں میں گذشتہ تین دنوں میں بغیر کسی سفر کی تاریخ کے یا بغیر رابطے کے ، کورونا انفیکشن پایا گیا ہے ۔ ریاست میں انفیکشن کا سلسلہ توڑنے کے لئے انتظامیہ نے فوری طور پر یہ اقدام اٹھایا ہے ۔ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر کل ایک دن مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے جس میں مزید کچھ دن کی توسیع کی جاسکتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ، تریپورہ میں ایک دن میں ریکارڈ 93 کیسوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 1534 ہوگئی۔ یہاں پر فعال کیس 324 ہیں۔ہفتہ کے روز محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ 49 افراد کی ہوائی سفر اور 28 کی سفر کی تاریخ ہے جبکہ 16 معاملات مثبت لوگوں سے رابطے کے ہیں۔تاہم حکام نے معاشرتی پھیلاؤ یعنی کمیونیٹی انفکیشن کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے اور کہا ہے کہ اس پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔انہوں نے اشارہ کیا کہ ایک دن کا لاک ڈاؤن لوگوں کے ردعمل پر منحصر ہے جس میں مزید کچھ دن کی توسیع کی جاسکتی ہے ۔