تری پور ریلوے اسٹیشن سے ہندی کا بورڈ ہٹادیا گیا

   

چینائی: سدن ریلوے پر ہندی مسلط کرنے کے الزامات کے بعد تریپور ریلوے اسٹیشن کے حکام نے اسٹیشن میں نصب ہندی میں تحریر کردہ بورڈ سہیوگ ہٹا دیا۔ہندی میں تحریر کردہ بورڈ ہٹایا گیا تریپور ریلوے اسٹیشن میں ہندی میں تحریر کردہ سہیوگ بورڈ کا مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب بعض مسافروں نے شکاعت کی کہ ہندی لفظ سہیوگ انگریزی اور ٹامل میں لکھا گیا ہے، اسے سمجھنے سے وہ قاصر ہیں۔ تریپور کے ایک تاجر پارچہ نے شنموگہ ناتھن نے آئی اے ایس عہدیدار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو انگریزی اور ہندی جانتا ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد صرف تامل جانتی ہے۔ عوام کی بڑی مددکرنے ریلوے کو چاہیے کہ وہ سہیوگ کے تامل معنی تحریر کریں، جس سے مقامی عوام کو مدد ملے گی۔اس نے مزید کہا کہ اسے شبہ ہے کہ تری پورہ اسٹیشن میں ہندی مسلط کرنے کی نیت سے ایسا کیا گیا۔ سہیوگ کے بجائے تامل میں سیوی میم اور انگریزی میں انفارمیشن سنٹر تحریر کیا جائے، جس کے معنی عوام بہ آسانی سمجھتے ہیں۔