تعلیمی اداروں کی کشادگی ،پہلے دن طلبہ میں جوش و خروش کی کمی

   

ریاست میں طلبہ کی حاضری کا تناسب 32.47 فیصد، وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے جائزہ لیا
حیدرآباد۔یکم فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں 24 دنوں کی تعطیلات کے بعد آج سے تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں آئی تاہم پہلے دن طلبہ میں کوئی جوش و خروش نظر نہیں آیا۔ بڑے پیمانہ پر طلبہ غیر حاضر رہے۔ سرکاری اسکولس میں طلبہ کی حاضری کا تناسب 34 فیصد رہا ہے ۔ خانگی تعلیمی اداروں میں طلبہ کی حاضری کا تناسب 31 فیصد امدادی اسکولس میں حاضری کا تناسب 27 فیصد رہا ہے ۔ اس طرح ساری ریاست میں طلبہ کے جملہ حاضری کا تناسب 32.47 فیصد رہا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر پہلے دن توقع کے مطابق طلبہ اسکولس میں حاضر نہیں ہوئے ۔ 100فیصد حاضری کیلئے ایک ہفتہ درکار ہوسکتاہے ۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے پہلے دن تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ عہدیداروں نے ضکع واری سطح پر طلبہ کی حاضری کے تعلق سے تفصیلات پیش کی ۔ وزیر تعلیم نے اسکولس اور کالجس میں کووڈ کے رہنمایانہ اصولوں پر سختی سے عمل کی ہدایت دی ۔ ماسکس لازمی لگانے اور فاصلاتی دوری کو یقینی بنانے تمام احتیاطی اقدامات کرنے پر مور دیا ۔ ریاست کے مختلف مقامات پر اساتذہ نے اسکولس میں طلبہ کا خیرمقدم کیا ۔ سیاست میں دن بدن کورونا کیسوں میں کمی آرہی ہے تاہم عہدیداروں نے ہیڈ ماسٹرس و اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ کووڈ پروٹوکال پر سختی سے عمل کریں۔ طلبہ کے والدین میں اعتماد بحال کرنے پیرنٹس اور ٹیچرس میٹنگس کا بھی انعقاد کریں اور ساتھ ہی کورونا وباء سے محفوظ رہنے کیلئے ٹیچرس طلبہ میں شعور بیداری کریں۔ ن