تعلیمی اور معاشی ترقی کیلئے کئی اقدامات

   

محبوب نگر میں اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم، سرینواس گوڑ کا خطاب

محبوب نگر۔/7 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تشکیل تلنگانہ کے بعد حکومت تلنگانہ نے ایس سی، ایس ٹی اور بی سیز کیلئے کئی ایک فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا۔ تعلیمی اور معاشی ترقی کیلئے کئی ایک اقدامات کئے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے کیا۔ وہ جمعہ کے دن مستقر محبوب نگر کے شلپا رامم میں محکمہ اقلیتی بہبود کے زیر اہتمام پروگرام میں 200 اقلیتی خواتین میں سلائی مشین تقسیم کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اقلیتوں کی فلاح کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ شادی مبارک، کلیانہ لکشمی جیسی اسکیمات ملک کی کسی اور ریاست میں نہیں ہیں۔ طلبہ کو بیرون ملک تعلیم کیلئے 20 لاکھ روپئے فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیمات کا تفصیلی ذکر کیا۔ اس موقع پر خواجہ فیاض الدین ،انور پاشاہ، تقی حسین تقی، حافظ ادریس، محمد بشیر بلدی فلورلیڈر، بی اویس کونسلرس راشد خان ، سید محسن ، خواجہ پاشاہ، عبدالجلیل، عبدالرشید، محمد منیر، سید سلطان، نور اللہ خان، محمد کلیم و دیگر موجود تھے۔