تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے صرف امیروں کی خیرات نہیں ہے:کنہیا کمار

,

   

پورا ملک آج جے این یو کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہا ہے اور جے این یو کے طلباء کی یہی آواز ہے کہ علم سب کا حق ہے صرف امیروں کو ملنے والی خیرات نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار کنہیا کمار نے جے این یو طلباء کے ساتھ احتجاج کرتے وقت کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیس جو بڑھائی گئی ہے اس سے سب زیادہ نقصان غریب اور پچھڑی ذات کے لوگوں کو ہوا ہے، اور کسان کے بچوں کو بھی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا سب سے زیادہ برا اثر عورتوں پر پڑے گا انہوں نے خود اپنے گھر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انکی بہن کو دسویں پاس کے پاس اعلیٰ تعلیم کےلیے نہیں بھیجا گیا تھا، جبکہ وہ خود گئے اور کسی کو اعتراض بھی نہیں ہوا۔

کنہیا نے مزید کہا کہ اگر کسی کی امدنی سالانہ ڈھیر لاکھ ہے اگر اسکے سامنے بیٹا اور بیٹی کا اپشن ہے تو وہ لڑکی کو نہیں بلکہ لڑکے کو بھیجے گا اور لڑکی اعلیٰ تعلیم کےلیے جے این یو آ نہیں پاۓ گی اور سرکار سے سوال کون کرے گا؟

کنہیا نے کہا کے جب جے این یو کے طلباء اپنے حقوق کی لڑائی لڑتے ہیں تو انکو ٹکڑے ٹکڑے گینگ کہا جاتا ہے۔

انہوں نے حکومت وقت کو چلینج کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہو تو جیل میں ڈالو پھانسی پر لٹکا دو مگر ہم ان طلباء کے ساتھ ظلم کو برداشت نہیں کریں گے۔

YouTube video