تغذیہ بخش غذاء سے ہی صحتمند سماج کی تشکیل ممکن

   

کریم نگر میں اناپورنا سیوا پروگرام کا افتتاح ، ریاستی پلاننگ کمیشن ، نائب صدر بی ونود کمار کا خطاب

کریم نگر۔ 26 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گنگادھرا منڈل درشاکورتی دیہات کے ضلع پریشد ہائی اسکول میں منااڑو منابڈی پروگرام کے تحت 27.29 لاکھ کی لاگت سے تعمیرکئے جارہے ڈائینگ ہال اور کچن شیڈ کے کاموں کا بی۔ ونود کمار نے سنگ بنیاد رکھا۔ مدرسہ میں طلبا کو مفت غذا کی فراہمی کیلئے قائم کردہ اناپورنا سیوا پروگرام کا شمع جلاکر افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر نائب صدر نے کہا کہ آج کے بچے کل کے شہری ہیں۔ ان سے ہی ملک و ریاست کی ترقی ممکن ہے۔ غذائیت میں سبزیاں ، دال ، تغذیہ کے حامل اشیا ء کے استعمال سے صحت مند و کامیاب سماج کی تشکیل کی جاسکتی ہے اور صحت مند سماج ہی ریاست و ملک کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھاسکتا ہے۔ ستیا سائی ٹرسٹ ملک کی 18 ریاستوں کے سرکاری مدارس میں طلبا کو تغذیہ بخش غذا فراہم کررہی ہے۔چپہ دنڈی رکن اسمبلی روی شنکر نے کہا کہ نیوٹریشن کی کمی کے حامل اطفال کو ستیاسائی ٹرسٹ کے زیر قیادت تغذیہ بخش غذا کی فراہمی قابل ستائش اقدام ہے۔ آج کے اطفال ہی ریاست کا مستقبل بنیں گے اور صحت مند سماج کی تشکیل ممکن ہوگی۔ ضلع کلکٹر آر وی کرنن نے کہا کہ سرکاری مدارس میں دوپہر کے کھانے کے اسکیم کے ساتھ مثبت تبدیلی دیکھی گئی تھی ستیاسائی ٹرسٹ کے زیر قیادت فراہم کئے جانے والے ناشتے راگی ، جاوا ، جاگیری سے بچوں کی توانائی میں اضافہ کے ساتھ تعلیم پر توجہ میں اضافہ ہوگا۔ ضلع کے دس منڈلوں آنگن واڑی مراکز میں آئرن کے حامل تغذیہ بخش غذا کی فراہمی کی جارہی ہے۔ اس اجلاس میں ضلع مہتمم تعلیمات جناردھن راؤ ، ستیاسائی ٹرسٹ ڈائرکٹر آنند کڈاری ، زیڈ پی ٹی سی انورادھا ، ویرلا وینکنا ، راجاگوپال ریڈی ، بالا گاؤڈ ، سرپنچ ناگالکشمی ، ایم پی ٹی سی و دیگر نے شرکت کی۔