تقریبا تین کے سال کے بعد سعودی عربیہ نے کویڈ 19کی بیشتر پابندیوں کو کیاختم

,

   

مملکت سعودی عربیہ میں اب سماجی دوری اور ماسک کا استعمال اب لازمی نہیں ہے
ریاض۔کویڈ19پابندیوں کے نفاذ کے تقریبا تین سال بعد مملکت سعودی عربیہ نے کویڈ 19وباء سے متعلق احتیاطی اور بچاؤ کے اقدامات کو ختم کردیاہے‘ سعودی عربیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس کی شروعات ہفتہ 5مارچ سے ہوئی ہے۔

داخلی وزرات کے سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ مملکت نے مسجد حرام مکہ مکرمہ اورمسجد بنویؐ مدینہ شریف سماجی دوری کو بھی ختم کردیاہے‘ مگر عبادت کے مقصد سے یہاں آنے والوں کے لئے ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

کھلے مقامات پر ماسک کااستعمال لازمی نہیں ہے تاہم انڈورس میں ماسک پہننا ضروری ہے۔

مذکورہ مملکت میں اب سعودی عربیہ کو آمد پر کویڈ 19قرنطین کا لزوم مسافرین کے لئے اب درکار نہیں ہے۔ مسافرین کو آمد کے موقع پر اپنے پی سی آر ٹسٹ رپورٹ فراہم کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

ویزٹ ویزا پر آنے والی تمام آمدوں ایک انشورنس کور ضروری ہے تاکہ سعودی عربیہ میں توقف کے دوران کویڈ19وباء سے متاثر ہونے پر علاج کے اخراجات کو پورا کیاجاسکے۔ساوتھ افریقہ‘ نامبیا’بوتساوانا‘ زمبابوے‘ لیسوتھو‘ ایسٹاوانی‘ موزامبیکی‘ مالاوی‘ موریشس‘ زامبیا‘ میڈگاسکر‘ انگولا‘ سیاچلیز‘ متحدہ جمہوری برائے کومورس‘ نائجیریا‘ ایتھو پیا‘ افغانستان سے مملکت کے لئے راست پروازوں امتناع کو بھی حکومت سعودی عربیہ نے اب ہٹالیاہے۔

وزرات داخلہ نے قومی منصوبہ برائے ٹیکہ کے نفاذ کو تکمیل کرنے کی اہمیت پر زوردیا‘ جس میں بوسٹر شاٹس بھی شامل ہیں اور صحت کے موقف کی جانچ کے لئے اس سارح عمل کو ”توکلنا“ پردرخواست دائر کریں تاکہ سہولتیں‘ سرگرمیاں‘ تقاریب‘ منصوبے اور پبلک ٹرانسپورٹیشن کو داخل کیاجاسکے۔

اس میں وضاحت کی گئی ہے کہ مذکورہ بالا اقدامات وبائی امراض کی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت کے مطابق مملکت میں قابل صحت حکام کے ذریعہ مسلسل جانچ کے تابع ہے۔

سعودی عربیہ کے وزیر حج او رعمرہ توفیق الربیاح نے جمعہ 4مارچ کے روز دوسال قبل کویڈ19وباء کی وجہہ سے روکدئے جانے والے عمرہ کی تاریخ کو دیا کیاہے۔

ٹوئٹر ہینڈل پر الربیاح نے لکھا کہ ”دوسال قبل آج ہی کے دن کویڈ 19وباء کی وجہہ سے عمرہ روک دیاگیاتھا‘ اور یہ اب ہر کسی کے لئے دستیاب ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”اللہ کا فضل وکرم ہے الحمد اللہ‘ کسی بھی وقت اپنا عمرہ بذریعہ عمرہ ایپ بک کرائیں اور ہم پر بھروسہ کریں‘ مکہ اورمدینہ آپ کا بے چینی سے انتظار کررہا ہے“

سعودی عربیہ نے 4مارچ2020کو عارضی پر شہریوں اور مکینوں کے لئے عمرکویڈ19کے پھیلنے کے خوف سے روک لگادی تھی‘ انتظامیہ نے مسجد نبویؐ جانے سے بھی لوگوں کو روکنے کافیصلہ کیاتھا