نئی دہلی: راشٹرپتی بھون نے صدر دروپدی مرمو کے پارلیمنٹ سے خطاب پر کانگریس لیڈروں کے تبصروں کو مسترد کرتے ہوئے اسے بدقسمتی اور اعلیٰ عہدہ کے وقار کی توہین قرار دیا ہے۔ صدر کے سکریٹریٹ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہاکہ میڈیا کے سامنے صدر کے خطاب پر ردعمل میں بعض کانگریس قائدین نے ایسے تبصرے کیے ہیں جو واضح طور پر اعلیٰ عہدے کے وقار کو ٹھیس پہنچاتے ہیں، اور اس لیے ناقابل قبول ہے۔ راشٹرپتی بھون کے مطابق کانگریس کے ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ خطاب کے اختتام پر صدر بہت تھکی ہوئی تھیں اور بمشکل بولنے کے قابل تھیں۔ راشٹرپتی بھون یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ یہ حقیقت سے بہت دور ہے ۔