٭ تقسیم کے 72 سال بعد پاکستان نے اپنے صوبہ پنجاب میں واقع گردوارہ چاڈا صاحب کو بشمول ہندوستانی سکھ تمام عقیدتمندوں کے لئے کھول دیا ۔ سکھ مت کے بانی اور پہلے پیشوا گرونانک دیو کے نومبر 550 ویں یوم پیدائش سے قبل یہ گردوارہ کھولا گیا ہے ۔ 1947 ء میں تقسیم اور سکھوں کی ہندوستان کو ہجرت کے بعد یہ گردوارہ کسی دیکھ بھال کے بغیر خستہ حالت میں تھا جس کی آہک پاشی کی گئی ہے ۔
