تقسیم ہند کا فیصلہ غلط، اکھنڈ بھارت کے لیے تیار رہیں: بھاگوت

   

نئی دہلی: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ایک بار پھر ان کا ایک بیان سرخیوں میں ہے۔ سندھی سماج کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے بھوپال پہنچے سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ تقسیم ہند ایک غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی سات دہائیاں گزرنے کے بعد بھی پاکستانی عوام خوش نہیں ہیں۔ اب وہ مانتے ہیں کہ تقسیم ایک غلطی تھی۔ موہن بھاگوت نے سندھی برادری کے ذریعے اکھنڈ بھارت کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ تیار رہیے۔ ساتھ ہی موہن بھاگوت نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان پر حملہ کرنے والے نہیں، میں حملہ آور نہیں ہیں، لوگوں کے من میں آئے گا لوگ خود کر لیں گے۔’