تلاشی مہم کے دوران پولیس پرحملہ کرنے والے افراد گرفتار

   


حیدرآباد ۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) تلاشی مہم کے دوران ٹریفک پولیس پر حملہ کرنے والے تین افراد کو پولیس کنچن باغ نے گرفتار کرلیا ہے۔ انسپکٹر پولیس کنچن باغ وی آنند کشور نے بتایا کہ کل رات ٹریفک پولیس فلک نما کی جانب سے سب انسپکٹر منور کی قیادت میں تلاشی مہم جاری تھی۔ پولیس نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف ڈرنک اینڈ ڈرائیو مقدمہ درج کیا۔ اس درمیان 36 سالہ روی، 31 سالہ رمادت بدرو، جی ایچ ایم سی ڈرائیور اور 32 سالہ رمادت کمار ساکنان پدماوتی کالونی سعید آباد اس راستے سے گذررہے تھے۔ پولیس نے جب ان کی تلاشی لی اور جانچ کی گئی تو یہ لوگ پولیس سے بحث و تکرار کرنے لگے اور پولیس پر حملہ کردیا۔ اس سلسلہ میں کنچن باغ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔