حیدرآباد: ایک شخص نے مبینہ طورپر پولیس عہدیدار کا قتل کرنے کے بعدا س نعش کے ساتھ سیلفی لی اور اسے سوشیل میڈیا پروائرل کردیا۔ ذرائع کے مطابق متوفی شخص کی شناخت 62 سالہ شیو راج ریٹائرڈ اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) خون لت زمین پر پڑا ہوا ہے۔ ملزم کی وویک نامی شخص شناخت سامنے آئی ہے۔
Telangana man allegedly kills former policeman, takes selfie with bodyhttps://t.co/vD6Ylx3JEb
— TheNewsMinute (@thenewsminute) March 10, 2020
اس قتل کی اہم وجہ جائیداد کو لے تنازعہ بتائے گئے ہیں۔ دی نیوز منٹ کے مطابق متوفی ریٹائرڈ پولیس کا تعلق گنگنا پیٹ اتنور سے بتایا گیاہے۔ اس کا قتل 6 مارچ کو کیا گیا ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ خاندانی مسائل کی مخاصمت پر یہ قتل کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا ۔ وویک ان تینوں میں سے ا یک تھا۔ وویک متوفی شیو راج کا بھتیجہ بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وویک نے انجینئر نگ تعلیم ادھوری چھوڑدی۔شیوراج کی وویک کے والد جیا راج سے کسی جائیداد کو لے کر آپس میں مخاصمت تھی۔ 6 مارچ کو گاؤں میں کسی پوجا کے سلسلہ میں وویک کی شیو راج سے ملاقات ہوگئی۔ اس دوران ان دونوں میں خوب جھگڑا ہوا۔ اسی دوران وویک نے ڈنڈے سے شیوراج کے سرپر زور سے ماردیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ نعش کو اتنور کے ایک ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ ملزم نے خود کو پولیس کے حوالہ کردیا۔ پولیس نے عدالتی تحویل میں دیدیا۔ پولیس اس وائرل شدہ تصویر کی جانچ کررہی ہے اور اس تصویر کو ثبوت کا ایک حصہ قرار دینے کی کوشش کررہی ہے۔