تلنگانہ:سعودی عرب میں پریشان ۹۳/افراد کی وطن واپسی، تلنگانہ حکومت کے تعاون پرمتاثرین کا اظہار تشکر

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست کے مختلف علاقوں سے سعودی عرب میں کسب معاش کیلئے گئے افراد کو وہاں پر بہت پریشانی کا سامنا کرپڑا۔ بعد ازاں وہ اپنے وطن واپس آگئے۔ ان متاثرین کا کہنا ہے کہ ایک کمپنی نے نوکری دینے کے وعدے پر انہیں سعودی عرب بلائی۔ یہاں ان سے جس کام کے لئے وعدہ کیا گیا تھا انہیں وہاں وہ کام نہیں دیا گیا اور نہ ہی وعدہ کے مطابق انہیں تنخواہ دی گئی۔ اور ان کے اقامہ کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں رینیول نہیں کیاگیا۔ او رواپس اپنے وطن کوآنے کیلئے ان کے پاس رقم بھی موجود نہیں تھی۔ ان لوگوں نے تلنگانہ حکومت سے اس سلسلہ میں مدد کی اپیل کی تھی۔

تلنگانہ حکومت نے جاریہ سال مارچ کے مہینہ میں سعودی عرب میں واقع انڈین ایمبسی سے ان مزدوروں کی مدد کی اپیل کی تھی۔ ہندوستانی سفارت خانہ نے ان کا تعاون کیا اور انہیں ہندوستان واپس جانے کے اقدامات کئے۔ واپسی کے وقت شمس آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر این آر آئی جنرل محکمہ کے افسر ای چٹی بابو بھی موجود تھے۔ یہ ۹۳/ افراد پچھلے ایک سال سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے تھے۔ ان کا تعلق تلنگانہ کے مختلف اضلاع جن میں کریم نگر، نرمل، عادل آباد او رنظام آباد سے ہے۔ انہیں جے اینڈ پی کمپنی نے معاہدہ کر کے یہاں سے لے کر گئی تھی۔ ان ورکروں نے ٹی آر ایس ورکنگ پریسڈنٹ کے ٹی راما راؤ سے اظہار تشکر کیا۔