شادنگر: ایک ویٹرنری ڈاکٹر کا قتل کر کے اس کی نعش کوجلادیاگیا۔ یہ واقعہ شہر کے شادنگر علاقہ میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت 22سالہ پرینکا ریڈی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ نعش کو جلتے دیکھ کر گاؤں مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق پرینکا نواب پیٹا منڈل کے کلورو علاقہ میں جانوروں کے ڈاکٹر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیا کرتی تھیں۔ چہارشنبہ کے روز وہ اپنے کام سے گھر واپس نہ لوٹی تھی۔
اسی دوران آج پرینکا کی نعش برآمد ہوئی جس کافی جل چکی تھی۔ پرینکا کے والد سریدھر ریڈی کی شناخت سے پرینکا کی پہچان ممکن ہوسکی۔ پولیس نے اس معاملہ میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ واضح رہے کہ وقار آبا د ضلع میں ایک خاتون تحصیلد ار کو زندہ جلادیا گیا تھا۔