تلنگانہ۔بند تیل کی میل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ویڈیو

,

   

رنگاریڈی۔ تلنگانہ پولیس کے بموجب ضلع کے ائی ڈی اے مکھل صنعتی علاقے کی بند تیل کی میل میں آتشزدگی کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔ مگر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اے این ائی سے فون پر بات کرتے ہوے مہیشورام پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ایم مدھو سدھن نے کہاکہ پچھلے دوسالوں سے مذکورہ میل بند ہے

YouTube video

وجوہات
مدھو سدھن نے کہاکہ ”جمعرات کے روز4:30 شام کے قریب ائی ڈی اے منکھل صنعتی علاقے میں آتشزدگی کا ایک بڑا واقعہ پیش آیاہے۔

حادثے کے پس پردہ وجوہات کی جانکاری نہیں ہوئی ہے۔

مذکورہ میل پچھلے دوسالوں سے بند ہے۔ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مقدمہ درج ہونا ابھی باقی ہے“۔ محکمہ فائر کے بموجب آگ پر قابو پانے والی چار گاڑیاں موقع پر پہنچی۔

ایک زخمی
مذکورہ فائیر عہدیدار نے مزیدکہاکہ”ایک شخص اس واقعہ میں جھلس گیاہے جس کو علاج کے لئے اسپتال لے جایاگیا‘ وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چلا ہے“