تلنگانہ ، صنعت کے قیام کے لیے نہایت موزوں ریاست : سریدھر بابو

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں صنعتوں بالخصوص سافٹ ویر شعبہ کی کمپنیوں کے قیام کے لیے حالات نہایت سازگار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے دیہاتوں میں ہر گھر میں ایک سافٹ ویر انجینئر ہے ۔ کل یہاں ٹیلی پرفارمینس گلوبل بزنس سروسیس سمٹ سے مخاطب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حیدرآباد صنعتوں کے قیام کے لیے ایک پسندیدہ شہر ہے ۔ سریدھر بابو نے حیدرآباد کو صنعتوں کے قیام کے لیے ایک موزوں مقام بنانے کے لیے ریاستی حکومت کی لچکدار انوسٹمنٹ پالیسی پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ اسکلڈ ورک فورس ، معاون ماحولیاتی حالات اور اچھے انفراسٹرکچر کے باعث لوگ شہر میں صنعتوں کے قیام پر توجہ دے رہے ہیں ۔ وزیر صنعت نے مزید کہا کہ تلنگانہ میں 165 انجینئرنگ کالجس ہیں اور حکومت کا منصوبہ ریاست میں اسکلڈ ڈیولپمنٹ سنٹرس قائم کرنے کا ہے ۔۔