تلنگانہ آر ٹی سی میں 198 جائیدادوں پر تقررات کا نوٹیفکیشن

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 25۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے تلنگانہ آر ٹی سی میں 198 جائیدادوں پر تقررات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ صدرنشین رکروٹمنٹ بورڈ وی سرینواس راؤ آئی پی ایس کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق ٹریفک سوپر وائزر ٹرینی کی 84 اور میکانیکل سوپر وائزر ٹرینی کی 114 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ۔ دونوں زمرہ جات کا پے اسکیل 27080 سے 81400 روپئے رہے گا۔ خواہشمند اور اہل امیدوار پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.tgprb.in پر دیئے گئے پرفارما کے تحت آن لائین درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ 30 ڈسمبر کی صبح 8 بجے سے درخواستوں کے ادخال کی سہولت حاصل رہے گی جو 20 جنوری 2026 کی شام 5 بجے تک رہے گی۔ امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اہلیت اور دیگر شرائط کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد ہی درخواستیں داخل کریں۔ نوٹیفکیشن کی تفصیلات ویب سائیٹ پر موجود ہے جس میں اہلیت ، آن لائین درخواستوں کے ادخال کا طریقہ کار ملازمتوں کی تقسیم اور تقرر کے طریقہ کار کی تفصیلات موجود ہیں۔1