تلنگانہ آر ٹی سی کو خانگی شعبہ کے حوالے کرنے میں جلدی نہ کی جائے، ریٹائرڈ عہدیداروں کی اپیل

   

حیدرآباد۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر کے عہدہ پر فائز رہے ریٹائرڈ عہدیداروں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آر ٹی سی کو خانگی شعبہ کے حوالے کرنے میں جلدی نہ کرے کورونا کی وجہ سے آر ٹی سی کو شدید خسارہ پوا لیکن اب حالات سنبھل رہے ہیں۔ ریٹائرڈ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکس اور VAT میں رعایت دیتے ہوئے یا مکمل استثنیٰ دیتے ہوئے آر ٹی سی کا مالیاتی موقف بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اس سلسلہ میں ریاست اور مرکز کی حکومت کی مدد ضروری ہے۔ ریٹائرڈ عہدیداروں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد آر ٹی سی کے امور میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے کارپوریشن کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ آر ٹی سی کے مینیجنگ ڈائرکٹر کو آزادی سے کام کرنے نہیں دیا گیا۔ یونینوں کی مداخلت بڑھ گئی اور عہدیداروں کی اہمیت کم ہوگئی۔