تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین ضلع نرمل کے انتخابات

   

فہیم احمدخان سرپرست‘ وصی اللہ خان ضلعی صدر اور محمد مزمل جنرل سکریٹری مقرر
نرمل۔ 12؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین (ٹی یو ڈبلیو جے یو) ضلع نرمل کے تنظیمی انتخابات آج دفتر تلنگانہ مسلم ایمپلا ئز اسوسیش نرمل میں مفتی رائیس الدین قاسمی ریاستی جنرل سیکریٹری تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین اور محمد عبدالعظیم ریاستی رکن تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کی نگرانی میں منعقد ہوا جسمیں متفقہ طور پرٹی یو ڈبلیو جے یو ضلع نرمل سرپرست کی حیثیت سے فہیم احمد خان اسٹاف رپورٹر روز نامہ منصف کو منتخب کیا گیا صحافی وصی اللہ خان کو ٹی یو ڈبلیو جے یو ضلع نرمل کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ نائب صدور کی حیثیت سے خواجہ عبدالبصیر، شیخ پرویز، میروارث علی کو منتخب کیا گیا جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے محمد مزمل بھینسہ منصف ٹی وی رپورٹر کا انتخاب عمل میں آیا، جوائینٹ سیکریٹری کی حیثیت سے سید زاہد ہاشمی، آرگنائزنگ سیکریٹری کی حیثیت سے سلمان شیخ، اور احمد شاہ خان کا انتخاب کیا گیا، خازن کے لیے محمد اظہر الدین کو مقرر کیا گیا شعبہ نشرواشاعت سیکریٹری کی حیثیت سے عبدالاحدساحل بھینسہ کو مقرر کیا گیا اس کے علاوہ اراکین میں محمد لسان الحق بھینسہ، محمد عبدالعلیم نرمل ،سید رحمت بھینسہ، سید سرفراز بھینسہ، علیم الدین خانہ پور، حافظ قیصر پاشاہ خانہ پور، اور محمد فہیم الدین شامل ہے۔