تلنگانہ اسمبلی اجلاس 2 تا 7جنوری تک رہنے کا امکان

   

Ferty9 Clinic

انجہانی ارکان اسمبلی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعدکارروائی 2جنوری تک ملتوی
حیدرآباد:29 ڈسمبر ( سیاست نیوز) اسمبلی کا سرمائی سیشن 2 تا 7جنوری تک جاری رہنے کا قوی امکان ہے جس سے ریاست میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہوگئی ہیں ۔ آج پہلے دن انجہانی ارکان اسمبلی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ وقفہ صفر پر مباحث ہوئی ، چند بلز بھی پیش کرنے کے بعد اسپیکر اسمبلی نے ایوان کی کارروائی 2 جنوری صبح 10 بجے تک ملتوی کردی ۔ اس کے بعد بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ سرمائی سیشن 5 دن یعنی 2 تا 7جنوری تک منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا مگر اس پر حکمران جماعت کی جانب سے کوئی بھی سرکاری طور پر ردعمل کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی اپوزیشن جماعتوں نے کوئی وضاحت کی ۔ بی جے پی کے فلور لیڈر مہیشور ریڈی نے بتایا کہ انہوں نے 32 اہم عوامی مسائل پر مباحث کرنے اور کم از کم 20 دن اسمبلی کا اجلاس چلانے کی اپیل کی ہے ۔ بی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے بتایا کہ بی آر ایس پارٹی نے 15 اہم مسائل پر تفصیلی بحث کیلئے اصرار کیا ہے ۔ بی جے پی نے جی ایچ ایم سی کی توسیع کے معاملہ میں اسمبلی میں بحث کیلئے وقت طلب کیا ہے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی
نے آج اسمبلی میں وزراء اور پارٹی وہپس سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے واضح ہدایت دی کہ سرمائی سیشن کے اختتام تک کوئی بھی وزیر کسی بھی صورت میں اسمبلی سے غیر حاضر نہ رہے ۔ انہوں نے وزراء کو خاص طور پر آبی وسائل اور پانی سے متعلق معاملات پر چوکسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ بی آر ایس اپنی سیاسی بقاء کیلئے سرگرم ہے ۔ اس لئے اپوزیشن جماعتوں کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کیلئے تمام وزراء حکمران ارکان اسمبلی کو مکمل تیار رہنا ہوگا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’ پوائنٹ آف آڈر ‘ نہایت اہم ہے اور مناسب موقع پر ہر سوال کا مدلل جواب دیا جانا چاہیئے ۔2