تلنگانہ اسمبلی کے دو روزہ اجلاس کا آج سے آغاز، کونسل کی کل نشست

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/17جولائی، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ اسمبلی کا دو روزہ اجلاس جمعرات سے شروع ہوگا جس میں پہلے دن ریاستی حکومت کی طرف سے مجوزہ نیا بلدی قانون پیش کیا جائے گا اور دوسرے دن اس کی منظوری عمل میں آئے گی۔ذرائع نے کہا کہ دو روزہ اجلاس کا مقصد صرف مجوزہ بل منظور کرنا ہے اور وقفہ سوالات اس کے جوابات جیسی دیگر کوئی مصروفیات نہیں ہوں گی۔ قانون ساز کونسل کا اجلاس صرف 19 جولائی کومنعقد ہوگا جس میں یہ بل منظور کیا جائے گا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے رشوت ستانی کے خاتمہ کیلئے نئی بلدی قانون سازی کی حمایت کی تھی۔

این آر آئی خواتین کے
حفاظتی سل کا افتتاح
حیدرآباد۔/17 جولائی، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ پولیس کے این آر آئی خواتین کے حفاظتی سل کا چہارشنبہ کو افتتاح عمل میں آیا جس کا مقصداُن کی شادی بیاہ اوررشتہ ازدواج سے متعلق مسائل سے نمٹنا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس ایم مہیندر ریڈی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ یہ سیل این آر آئی شادیوں میں دشواریوں کا سامنا کرنے والی خواتین کی ایک غیر سرکاری تنظیم ’ نیلا ‘ کی مدد سے قانونی رہنمائی فراہم کریگا۔