حیدرآباد: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ 2023 کے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کے منشور میں زراعت سے متعلق مسائل پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ تمام جماعتوں کے ساتھ گہرائی سے بات چیت کے بعد اسے تیار کیا جائے گا۔دیوالی پر چار دن کی چھٹی کے بعد راہل گاندھی نے دوبارہ تلنگانہ میں ‘بھارت جوڑو یاترا’ شروع کی۔ انہوں نے ریاست کے مختلف حصوں سے آئے کسانوں اور کسانوں کے نمائندوں سے بات چیت کی۔