تلنگانہ انضمام کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب منانے کانگریس کا مطالبہ

   


حیدرآباد ۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے قائد ملوبٹی وکرامارک نے تلنگانہ یوم انضمام کو گولڈن جوبلی تقریب بڑے پیمانے پر منانے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملوبٹی وکرامارک نے کہا کہ ہندوستان کو انگریزوں سے 15 اگست 1947ء کو آزادی حاصل ہوئی مگر 17 ستمبر 1948ء کو حیدرآباد اسٹیٹ کو نظام سے آزادی ملی ہے۔ ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور وزیرداخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے تلنگانہ عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے حیدرآباد ریاست کا ہندوستانی مملکت میں انضمام کیا جس طرح ملک کی ڈائمنڈ جوبلی آزادی تقریب کا جشن ایک سال تک منایا جارہا ہے۔ اس طرح تلنگانہ انضمام کا بھی جشن منانے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔ ن