حیدرآباد ۔ یکم؍ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ انٹر بورڈ نے تعلیمی سال 2023-24ء کیلئے اکیڈیمک کیلینڈر جاری کردیا ہے۔ یکم ؍ جون سے انٹر سال اول اور دوم طلبہ کے کلاسیس کا آغاز ہوگا۔ 19 تا 25 اکٹوبر تک دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ 26 اکٹوبر کو دوبارہ کالجس کی کشادگی عمل میں آئے گی۔ 20 تا 25 نومبر تک ہاف ایراگزامس منعقد کئے جائیں گے۔ 13 تا 16 جنوری 2024ء تک سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ 17 جنوری کو کالجس کی دوبارہ کشادگی عمل میں آئے گی۔ 22 تا 29 جنوری تک پری فائنل امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ فبروری کے دوسرے ہفتہ میں پراکٹیکلس اور مارچ کے پہلے ہفتہ میں سالانہ امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔ن