تلنگانہ اورآندھراپردیش میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 20دسمبر(یواین آئی)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ انامیا ضلع کی مدن پلی مارکٹ میں ایک ریک میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت 50روپئے ہوگئی ۔جاریہ سال دوسری مرتبہ ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔ ذرائع کے مطابق کہر کی وجہ سے فصل کو نقصان پہنچنے کے سبب باورچی خانہ کی اس اہم شئے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے ۔ نومبر میں فی کلوٹماٹرکی قیمت 60روپئے تھی۔ تلنگانہ میں بھی ٹماٹر کی طلب میں اضافہ درج کیاگیا ہے ۔عام مارکٹ میں اس کی قیمت 50تا60روپئے کلو درج کی گئی۔