حیدرآباد۔ 14۔ مئی ( یو این آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں گرمی کی شدت میں روزبروز اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ چند دنوں کے دوران شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ تلنگانہ کے کئی مقامات کے علاوہ آندھراپردیش کے رائل سیما کے بعض مقامات اور ساحلی آندھراپردیش میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے ۔