تلنگانہ اور آندھرا کے حج گروپ آرگنائزرس کوحاجیوں کا کوٹہ الاٹ

   

حیدرآباد۔ 7؍جون۔( راست )۔ گورنمنٹ آف انڈیا کی منسٹری آف مائناریٹی افیرس حج ڈیویژن کی جانب سے آندھراپردیش اور تلنگانہ کے51حج گروپ آرگنائزرس کو مختلف زمروں کے تحت 4279 حاجیوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے جس میں تلنگانہ کو جملہ 3647 اور آندھراپردیش 632حاجیوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔ اسٹار1 زمرہ میں تلنگانہ کو 1800، زمرہ ایک میں تلنگانہ کو 637 ، آندھراپردیش کو 212 اور زمرہ 2میں تلنگانہ 1210، آندھراپردیش 420 حاجیوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے جن حج گروپ آرگنائزرس کو کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے ان کے نام گورنمنٹ آف انڈیا کی منسٹری آف مائناریٹی افیرس حج ڈیویژن کی ویب سائٹ www.haj.nic.in/pto/پر دستیاب ہیں۔