تلنگانہ اور اے پی کے 55,578 امیدوار آئی سیٹ میں شریک

   

حیدرآباد۔ ایم بی اے اور ایم سی اے میں داخلوں کے لئے آئی سیٹ امتحان آج سے شروع ہوا۔یہ امتحان دو دن تک ہوگا۔آج سے دو دنوں تک جاری رہنے والے ٹی ایس آئی سیٹ میں تلنگانہ اور اے پی کے 55,578امیدوار شرکت کررہے ہیں۔صبح اوردوپہر میں دو امتحانات منعقد کئے گئے ۔آن لائن طریقہ کار کے ذریعہ یہ امتحانات منعقد کئے گئے ۔اس مرتبہ آئی سیٹ امتحان کاکتیہ یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کیاجارہا ہے ۔اس امتحان میں تمام امیدوار ماسک پہن کر امتحانی مراکز پہنچے ۔