تلنگانہ اوپن اسکول سے ایس ایس سی / انٹر میں داخلے آج آخری تاریخ

   

حیدرآباد : /20 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اوپن اسکول ٹاس سے ایس ایس سی اور انٹر (اوپن) میں داخلے کیلئے دیرینہ فیس کے ساتھ آج /21 نومبر آخری تاریخ ہے ۔ اس کے لئے داخلے کے خواہاں امیدوار اسنادات کی زیراکس ، آدھار کارڈ ، فوٹو کے ساتھ محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار 9063244927 اور محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر 11 بجے تا 5 بجے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ فون نمبر : 7997493742 ہے ۔